لاہور میں ٹماٹر کی قیمتیں سرکاری نرخوں سے کافی بڑھ گئی ہیں اور اب یہ 130 روپے کی بجائے 250 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہے ہیں۔
دکانداروں کا کہنا ہے کہ منڈی سے ٹماٹر مہنگے داموں خریدنا پڑ رہا ہے، جس کی وجہ سے صارفین کو زیادہ قیمت ادا کرنی پڑ رہی ہے۔ خریداروں نے مطالبہ کیا ہے کہ متعلقہ محکمے مہنگا فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کریں تاکہ قیمتیں کنٹرول میں رہ سکیں اور عوام کو ریلیف ملے۔









