اوگرا نے واضح کیا ہے کہ کچھ نیوز چینلز نے گیس قیمتوں کے تعین کے حوالے سے غلط تاثر پیش کیا ہے۔ اتھارٹی کے مطابق حالیہ جائزے میںگیس کی قیمتوں میں کسی قسم کے اضافے کی منظوری نہیں دی گئی۔
اوگرا کے مطابق24 نومبر 2025 کو مالی سال2025-26 کے لیے طے کی گئی ریونیو ضروریات ایس این جی پی ایل اور ایس ایس جی سی ایل کے موجودہ نیٹ ورک سے حاصل ہونے والی آمدن سے پوری ہو رہی ہیں، اس لیےقیمتوں میں کسی ردوبدل کی ضرورت نہیں پڑی۔









