بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کی غفلت، سیرین ائیر لائن تباہی کے دہانے پر

پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کی نااہلی اور روایتی لاپرواہی کی وجہ سے سیرین ائیر لائن بحران کا شکار ہو گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق، اتھارٹی کی جانب سے لائسنس کی بروقت بحالی نہ ہونے کے باعث سیرین ائیر لائن کے 1,200 سے زائد ملازمین کو دو ماہ سے تنخواہیں نہیں ملی ہیں۔
سیرین ائیر لائن نے وزارت ہوا بازی سے درخواست کی ہے کہ اس کا ایئر آپریٹنگ سرٹیفکیٹ فوری طور پر بحال کیا جائے تاکہ آپریشنز دوبارہ شروع کیے جا سکیں اور ملازمین کی ایک ماہ کی تنخواہ آئندہ ماہ ادا کی جا سکے۔
انتظامیہ نے بتایا کہ لائسنس کی بحالی کے بعد چین میں موجود جہاز اور دیگر ممالک سے آرہے اسپئیر پارٹس کو متحرک کر کے فضائی آپریشن دوبارہ شروع کیا جائے گا۔
سول ایوی ایشن اتھارٹی نے دو ماہ قبل جہازوں کی تعداد کم ہونے اور مسافروں کو بروقت منزل تک نہ پہنچانے کی بنیاد پر لائسنس معطل کر دیا تھا، جس کے باعث اندرون اور بیرون ملک پروازیں بھی متاثر ہوئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق، اگر اتھارٹی بروقت کارروائی کرتی تو آج سیرین ائیر لائن کا فضائی آپریشن معطل نہ ہوتا۔
دوسری جانب، سیرین ائیر لائن کے چیف آپریٹنگ آفیسر عبد الباسط کا کہنا ہے کہ لائسنس بحال ہوتے ہی آپریشنز بحال ہو جائیں گے اور ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی بھی جلد شروع ہو جائے گی۔