بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

کراچی میں آن لائن کاروبار کرنے والی خاتون مردہ حالت میں گھر سے ملی

کراچی کے علاقے گلستانِ جوہر، پہلوان گوٹھ میں ایک افسوس ناک واقعہ سامنے آیا ہے جہاں آن لائن کاروبار سے وابستہ ایک خاتون کی کئی روز پرانی لاش ان کے گھر سے ملی۔
پولیس کے مطابق 40 سالہ سندس گھر میں اکیلی رہتی تھیں اور گزشتہ دو سے تین روز سے ان کا کسی سے کوئی رابطہ نہیں ہو رہا تھا۔ اہلِ خانہ کو تشویش لاحق ہونے پر پولیس سے مدد لی گئی۔ جب گھر کا دروازہ کھولا گیا تو اندر سے سندس کی لاش برآمد ہوئی۔
لاش کو ضروری کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ پوسٹ مارٹم کے بعد ہی موت کی اصل وجہ کا تعین ممکن ہو سکے گا۔
پولیس واقعے کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔