بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

شمالی وزیرستان میں مشران اور قبائلی عمائدین کا اہم جرگہ، سیکیورٹی پر تفصیلی بات چیت

شمالی وزیرستان کے میرانشاہ میں پاک فوج کی زیرِ نگرانی قبائلی عمائدین اور مشران کا اہم جرگہ منعقد ہوا، جس میں علاقے کی سیکیورٹی صورتحال اور قیام امن کے حوالے سے تفصیلی بات چیت کی گئی۔
جرگہ کا آغاز جنرل آفیسر کمانڈنگ (جی او سی) میرانشاہ نے شرکاء کا خیرمقدم کرتے ہوئے کیا۔ جی او سی نے قبائلی عمائدین کے امن قائم رکھنے کے کردار کو سراہا اور کہا کہ عوام، سول انتظامیہ اور پاک فوج کے باہمی تعاون سے ہی دہشتگردی کا مکمل خاتمہ ممکن ہے۔
جرگہ میں شمالی وزیرستان میں انسداد دہشتگردی، فلاحی اقدامات اور امن و امان کے لیے قبائلی رہنماؤں کی تجاویز زیرِ غور آئیں۔ قبائلی عمائدین نے ریاستی اداروں کے ساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ وہ علاقے میں امن قائم رکھنے کے لیے ہر ممکن کردار ادا کریں گے۔
جرگہ قومی یکجہتی اور سلامتی کی دعاؤں کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔