بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

شراب و اسلحہ برآمدگی کیس: علی امین گنڈا پور کے خلاف اشتہاری کارروائی شروع

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں سابق وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور کے خلاف شراب و اسلحہ برآمدگی کیس کی سماعت ہوئی، جس کے دوران عدالت نے ان کے خلاف اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا آغاز کر دیا اور وارنٹ گرفتاری بھی جاری کیے۔
جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن چشتی کی زیر صدارت کیس کی سماعت میں علی امین گنڈا پور عدالت میں پیش نہ ہوئے، جس کے باعث عدالت نے ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔
کیس کی آئندہ سماعت 5 جنوری کو ہوگی، اور علی امین گنڈا پور کے خلاف تھانہ بارہ کہو میں مقدمہ درج ہے۔