پیٹرول اور ڈیزل پر آئل مارکیٹنگ کمپنیوں اور ڈیلرز کے منافع میں اضافے کی تیاریاں جاری ہیں، جس کے بعد قیمتیں فی لیٹر دو روپے 40 پیسے تک بڑھنے کا خدشہ ہے۔
پیٹرولیم ڈویژن کے ذرائع کے مطابق، او ایم سیز اور ڈیلرز نے اپنے منافع میں اضافہ کرنے کی سمری ای سی سی کو ارسال کر دی ہے۔ تجویز کے مطابق کمپنیوں اور ڈیلرز کا منافع فی لیٹر ایک روپیہ 10 پیسے سے بڑھا کر ایک روپیہ 28 پیسے تک کیا جائے گا۔
اس وقت ایک لیٹر پیٹرول اور ڈیزل پر آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کا منافع 7 روپے 87 پیسے اور ڈیلرز کا کمیشن 8 روپے 64 پیسے فی لیٹر ہے، یعنی شہری ہر لیٹر پیٹرول یا ڈیزل پر 16 روپے 51 پیسے ادا کر رہے ہیں۔
یہ اضافے صرف ای سی سی کی منظوری اور وفاقی کابینہ کی توثیق کے بعد عمل میں آئیں گے، جس کے بعد شہریوں کے لیے ایندھن مزید مہنگا ہو جائے گا۔









