بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

جیکولین بالی ووڈ میں آنے سے قبل کیا کام کرتی تھیں؟ جان کر سب حیران ہی رہ گئے

ممبئی (شوبز ڈیسک)اس بات سے تو سب ہی واقف ہیں کہ بالی ووڈ میں قدم جمانے سے قبل خوبرو اداکارہ جیکولین فرنینڈس نے ماڈلنگ کی اور 2006 میں سری لنکا کی ملکہ حسن کا تاج بھی اپنے سر پرسجایا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق جیکولین فرنینڈس اداکاری کی دنیا میں قدم رکھنے سے قبل ایک صحافی تھیں۔

 

صرف یہی بلکہ جیکولین نے سری لنکا سے ماس کمیونیکیشن میں ڈگری حاصل کی اور پھر ایک مقامی چینل کے لیے بطور رپورٹر کام کیا، بعد ازاں وہ بھارت کی اسٹار اداکارہ بن گئیں۔

 

بھارتی میڈیا کے مطابق جیکولین نے بالی ووڈ میں فلم ’’آلہ دین‘‘  سے قدم رکھا اور دیکھتے ہی دیکھتے شہریت کی بلندیوں پر پہنچ گئیں۔

واضح رہےکہ جیکولین اپنے کیرئیر کے دوران مختلف تنازعات کا شکار بھی رہی ہیں۔