بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پیسہ اور سونا سمگل کرنے کی کوشش،ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ شوہر سمیت ترکی میں گرفتار

استنبول(شوبز ڈیسک )ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ اور ان کے شوہر کو کرنسی اور سونا سمگل کرنے کی کوشش کے دوران ترکی میں گرفتار کر لیا گیا ہے ۔نجی خبررساں ادارےکے مطابق ٹک ٹاک سٹارحریم شاہ کومسقط روانہ ہونے سے قبل ائر پورٹ پر سیکیورٹی چیکنگ کے دوران حراست میں لیا گیا ہے ،

ٹک ٹاک سٹار سے بھاری مقدار میں رقم اور سونا برآمد ہو ا ہے جس پر ترک پولیس نے انہیں گرفتار کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔واضح رہے کہ اس سال کے شروع میں ٹک ٹاک سٹار کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں وہ غیر ملکی کرنسی نوٹوں کے بنڈل دکھا رہی تھیں اور دعویٰ کیا تھا کہ یہ رقم انہوں نے سمگل کی ہے

جس پر فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) حرکت میں آگئی اور فوراً حریم نے اپنا بیان واپس لے لیا اور کہا کہ یہ رقم لندن میں ان کی بہن نے گاڑی فروخت کی تھی اس کی ہے ۔