ممبئی (نیوز ڈیسک)بالی وڈ اداکارہ سشمیتا سین کے حوالے سےگزشتہ روز یہ خبریں گردش کر رہی تھیں کہ انہوں نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے بانی و پہلے چیئرمین للت مودی سے خاموشی سے شادی کرلی ہے۔
گزشتہ روز للت مودی نے سوش میڈیاپر سشمیتا سین کے ساتھ متعدد تصاویر شیئر کیں اور اس کے ساتھ ایک پیغام بھی پوسٹ کیا جس کے بعد قیاس آرائیوں کا سلسلہ شروع ہوا۔
للت مودی نے لکھا کہ ’ابھی ابھی ورلڈ ٹور سے لندن واپس آیا ہوں، یہاں میں اپنی better half سشمیتا سین کا تذکرہ کرنا چاہوں گا، بالآخر ایک نئی زندگی کی شروعات ہوگئی ہے، لگتا ہے میں چاند سے بھی اوپر ہوں۔‘
بعد ازاں للت مودی نے خود وضاحت جاری کی اور کہا کہ ’میں یہ بات واضح کرنا چاہتا ہوں کہ ابھی شادی نہیں کی، صرف ہم ایک دوسرے کے ساتھ ہیں، شادی بھی ایک دن ہو جائے گی۔‘
تاہم سشمیتا سین نے بھی للت مودی سے شادی کی خبروں پر خاموشی توڑتے ہوئے سوشل میڈیا پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے ان تمام افواہوں کی تردید کردی۔
بالی وڈ اداکارہ نے انسٹاگرام پر اپنی دونوں بیٹیوں کے ہمراہ تصویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ کوئی شادی نہیں ہوئی،نہ ہی کوئی انگوٹھیوں کا تبادلہ ہوا لیکن میں غیر مشروط محبت میں گھری ہوئی ہوں۔
انہوں نےمزید لکھا کہ ‘کافی وضاحت دے دی، اب اپنی زندگی میں واپس جائیں اور کام کریں۔
للت مودی سے شادی کی خبروں پر سشمیتا سین کا ردعمل سامنے آگیا








