پاکستان سمیت متعدد مسلم ممالک نے مسجد اقصیٰ میں اسرائیلی وزیر برائے قومی سلامتی اتمار بن گویر Itamar Ben-Gvir کے داخلے کی شدید مذمت کی ہے ۔
گزشتہ روز اسرائیلی وزیر برائے قومی سلامتی نے مسجد کے احاطے میں فوجیوں کے ساتھ داخل ہو کر اس کے صحنوں کا دورہ کیا۔
پاکستان کے دفتر خارجہ کے مطابق یہ اقدام مسجد کی حرمت اور تاریخی حیثیت پر براہِ راست حملہ ہے، جو بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔
🔊PR No.9️⃣3️⃣/2️⃣0️⃣2️⃣6️⃣
Pakistan Strongly Condemns Storming of Al-Aqsa Mosque by Israeli Occupying Power
🔗⬇️https://t.co/8hDOiYeWqv pic.twitter.com/ZjntF2FirH
— Ministry of Foreign Affairs – Pakistan (@ForeignOfficePk) April 7, 2026
پاکستانی دفترِ خارجہ نے مزید کہا کہ اسرائیلی حکام کی جانب سے مسجد اقصیٰ کی مذہبی اور قانونی حیثیت کو تبدیل کرنے کی تمام کوششیں ناقابلِ قبول ہیں۔
دوسری جانب ترکیہ، قطر اور اردن نے بھی اس اقدام کو اشتعال انگیزی اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔









