بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

یہودو ہنود گٹھ جوڑ پر مودی سرکار شدید تنقید کی زد میں، پاکستان خطہ کے بحران میں کلیدی کردار ادا کرنے میں پیش پیش

مشرقِ وسطیٰ(middle east)میں جاری کشیدگی اور ایران اسرائیل تنازع کے تناظر میں پاکستان کے فعال اور تعمیری کردار کو عالمی سطح پر سراہا جا رہا ہے، جبکہ بھارت کی پالیسیوں پر شدید تنقید سامنے آ رہی ہے۔

بین الاقوامی جریدے دی نیشنل انٹرسٹ کے مطابق بھارتی حکومت کو ایران اسرائیل کشیدگی پر واضح مؤقف اختیار نہ کرنے کے باعث اندرونِ ملک شدید تنقید کا سامنا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان، اسرائیل کے ساتھ تناؤ کے باوجود، خطے میں ایک ذمہ دار اور متحرک فریق کے طور پر سامنے آیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان کی سفارتی کوششوں کے نتیجے میں ایک ممکنہ بڑے پیمانے کی جنگ کے خطرات کو کم کرنے میں مدد ملی، جسے عالمی سطح پر مثبت پیش رفت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

بھارتی اپوزیشن نے بھی اس صورتحال پر سخت ردعمل دیا ہے۔ کانگریس کے رہنما ششی تھرور نے اعتراف کیا کہ پاکستان سفارتی میدان میں بھارت کے مقابلے میں بہتر کارکردگی دکھا رہا ہے، جو مودی حکومت کے لیے لمحۂ فکریہ ہے۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ بھارت کے بعض انتہا پسند حلقوں میں اسرائیل کی حمایت دراصل اسلام مخالف نظریاتی ہم آہنگی کی بنیاد پر ہے، جس نے بھارت کی عالمی ساکھ کو متاثر کیا ہے۔

مزیدپڑھیں: آبنائے ہرمز میں ہر جہاز کو نئےکنٹرول نظام کے تحت ٹول دینا ہوگا: ایران

ماہرین کے مطابق پاکستان نے مؤثر سفارتکاری اور کامیاب عسکری ڈپلومیسی کے ذریعے خود کو ایک بااعتماد اور باوقار ریاست کے طور پر منوایا ہے، جبکہ بھارت کی دوغلی پالیسیوں نے اسے سفارتی محاذ پر تنہائی کی طرف دھکیل دیا ہے۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ موجودہ صورتحال میں پاکستان کا کردار خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے نہایت اہم ثابت ہو رہا ہے، جسے عالمی برادری میں قدر کی نگاہ سے دیکھا جا رہا ہے۔