بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

فضا علی کو ریٹنگ کیلئے ہر حد تک جانے کا پرانا شوق ہے: عظمیٰ بخاری کی شدید تنقید

وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری (Uzma Bukhari) کا کہنا ہے کہ فضا علی کو ریٹنگ کے لیے ہر حد تک جانے کا پرانا شوق ہے، تو وہ اپنا شوق پورا کر رہی ہیں۔

عظمیٰ بخاری نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو کے دوران سوشل میڈیا پر فضا علی کی شوہر کے ساتھ وائرل ہونے والی ویڈیو پر اپنے ردِعمل کا اظہار کیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ یہ بہت ہی افسوس ناک بات ہے اور پیمرا بھی اس معاملے کو یقیناََ دیکھے گا، لیکن سوال یہ ہے کہ آپ کی اپنی اخلاقیات کہاں گئیں؟

مزید پڑھیں:امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کی زیر صدارت اسرائیل لبنان مذاکرات شروع

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ اپنی 8 سے 10 سالہ بیٹی کے سامنے آن کیمرہ اس طرح کی حرکتیں کی جا رہی ہیں، ٹھیک ہے آپ اپنی شادی شدہ زندگی میں بہت خوش ہیں، اللّٰہ آپ کو خوش رکھے، لیکن اس کا یہ مطلب تو نہیں ہے کہ آپ سرِ عام ایسی حرکتیں کرتی پھریں۔

وزیرِ اطلاعات پنجاب نے مزید کہا کہ شو کے دوران جو کچھ ہوا اسے جان بوجھ کر آن ایئر کیا گیا، اسے کٹ بھی کیا جا سکتا تھا یا کسی بھی طرح آن ایئر ہونے سے روکا جا سکتا تھا، لیکن مجھے لگتا ہے کہ ہم ریٹنگز کے لیے کسی بھی حد تک جانے کو تیار ہیں۔

اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ فضا بی بی کو ریٹنگز حاصل کرنے کے لیے ہر حد تک جانے کا ایک پرانا شوق ہے، تو وہ اپنا شوق پورا کر رہی ہیں، لیکن مجھے یہ سب دیکھ کر بہت تکلیف ہوئی۔