بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

چین کا ایران کی خودمختاری اور سلامتی کے احترام پر زور، مشرق وسطیٰ میں امن کی حمایت

چین (China) نے ایران کی خودمختاری، سلامتی اور علاقائی سالمیت کے احترام اور تحفظ پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ خطے میں استحکام کے لیے تمام فریقین کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔

چینی وزارتِ خارجہ کے ترجمان کے مطابق چینی وزیرِ خارجہ اور ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی کے درمیان ٹیلیفونک گفتگو ہوئی، جس میں ایران، امریکا کشیدگی میں جنگ بندی اور مجموعی طور پر مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

مزید پڑھیں:ٹرمپ کا ایران سے جنگ بندی میں توسیع پر غور نہ کرنے کا عندیہ

ترجمان نے بتایا کہ چین خطے میں جنگ بندی کے تسلسل اور سفارتی مذاکرات کے فروغ کی حمایت کرتا ہے۔ اس موقع پر اس بات پر زور دیا گیا کہ ایران کی خودمختاری اور سلامتی کا احترام ہر حال میں یقینی بنایا جانا چاہیے۔

چینی وزارتِ خارجہ کے مطابق بیجنگ مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کے لیے صدر شی جن پنگ کی چار نکاتی تجویز پر عملدرآمد کے لیے تیار ہے اور خطے کے ممالک کے درمیان تعلقات بہتر بنانے اور کشیدگی کم کرنے میں اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔