کراچی، پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت (sindh Government)کی پوری کوشش ہے کہکر عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات دی جائیں۔پاکستان کی قیادت کوشش کر رہی کہ جنگ کا مکمل خاتمہ ہو۔
اپنے ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہا کہ ایران میں جنگ کے پوری دنیا پر معاشی اثرات مرتب ہورہے ہیں،جنگ کے نتیجے میں معاشی اثرات کا بوجھ مہنگائی کی صورت میں عوام اٹھا رہے ہیں۔
ایران جنگ شروع ہوئی تو وفاقی حکومت نے 50 فیصد سبسڈی دی تھی،وفاقی حکومت نے صوبوں سے بھی مدد مانگی کہ وہ عوام کو مزید سبسڈی دیں، وفاقی حکومت کی درخواست پر صوبائی حکومتوں نے ٹرانسپورٹرز کو سبسڈی دی۔
وزیراعظم شہباز شریف سے بلاول بھٹو زرداری کی وفد کے ہمراہ ملاقات، ملکی و سیاسی امور پرتبادلہ خیال
سندھ نے بینظیر ہاری کارڈ کے ذریعے 25 ایکڑز تک کسانوں کو مالی مدد پہنچائی،سندھ میں موٹرسائیکل چلانے والوں کیلئے پیپلز فیول سبسڈی کا اعلان کیا گیا ہے۔
سندھ میں غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزارنے والوں کو مفت ہوم سولر کٹس فراہم کی جارہی ہیں،سندھ حکومت کی پوری کوشش ہے کہ عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات دی جائیں،پاکستان کی قیادت کوشش کر رہی کہ جنگ کا مکمل خاتمہ ہو۔








