بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے مساج کی مبینہ لیک ویڈیو، حقیقت کیا ہے؟

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے،اس ویڈیو کے حوالے سے دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی(Narendra Modi) ایک خاتون سے چہرے کا مساج کروا رہے ہیں۔

اس مختصر ویڈیو کلپ کو مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر انہی دعوؤں سے ملتے جلتے کیپشنز کے ساتھ شیئر کیا گیا، جس کی وجہ سے صارفین میں یہ تاثر پیدا ہوا کہ ویڈیو میں نظر آنے والا شخص واقعی وزیر اعظم مودی ہے۔


اس ویڈیو کو پھیلانے میں بعض سماجی کارکنوں اور معروف شخصیات نے بھی حصہ لیا، جن میں بھارتی پروفیسر اور سماجی کارکن مدھو کشور بھی شامل ہیں جنہوں نے اگرچہ براہ راست نام نہیں لیا لیکن اس کلپ کو اپنے اکاؤنٹ سے شیئر کیا۔


تاہم، حقیقت یہ ہے کہ ویڈیو میں نظر آنے والے شخص مودی نہیں بلکہ سوشل میڈیا انفلوئنسر کے شوہر ہیں۔

مزیدپڑھیں:گھر میں چور داخل، امریکی اداکار پولیس سے پہلے اہلیہ کی حفاظت کیلئے پہنچ گئے

اس ویڈیو میں نظر آنے والی خاتون کی شناخت انسٹاگرام انفلوئنسر پردیپ کور ڈھلوں کے نام سے ہوئی ہے، جنہوں نے یہ ویڈیو اپنے شوہر کے ساتھ بنائی تھی۔


پردیپ کور نے خود بھی یہ ویڈیو اپنے اصل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی ہے۔