پاکستان کے معروف اداکار شان شاہد (Shaan Shahid)کا کہنا ہے کہ لوگ بھارتی گانے ایک ہفتے بعد بھول جاتے ہیں۔
ایک فلمی تقریب کے دوران جہاں انہوں نے اپنی پنجابی فلم بھلہ کی کامیابی کا جشن منایا، وہیں انہوں نے پاکستان کی موسیقی کی روایت پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قوالی ایک روحانی اور ثقافتی روایت ہے جو آج بھی لوگوں کے دلوں میں زندہ ہے۔
View this post on Instagram
ان کا کہنا تھا کہ قوالی ایک خوبصورت صنف ہے اور اسے دنیا بھر میں متعارف کروانے کی ضرورت ہے، جبکہ حکومت کو بھی اس کے فروغ کے لیے اقدامات کرنے چاہئیں۔
مزیدپڑھیں:پاکستانی نژاد کراٹے کھلاڑی راجہ ریحان نے پولینڈ میں چاندی کا تمغہ جیت لیا
انہوں نے مزید کہا کہ بھارت میں اگرچہ بڑی تعداد میں موسیقی تیار ہوتی ہے، لیکن وہاں کی دھنیں ہمارے معیار کی نہیں ہوتیں اور جلد بھلا دی جاتی ہیں، جبکہ ہماری موسیقی دیرپا اثر رکھتی ہے، قوالی ہمارے بزرگوں کی وہ میراث ہے جو نسل در نسل آج تک سنی جا رہی ہے۔









