سمندر پار سے سکیورٹی مسلط کرنے کا دور ختم ہو چکا، آبنائے ہرمز، ملاکا اور باب المندب کی سیکیورٹی ہمارے ہاتھ(overseas security) میں ہے، علی اکبر ولایتی
کسی بھی شرارت کا جواب سلسلہ وار ردِعمل کی صورت میں دیا جائے گا، مشیر ایرانی سپریم لیڈر
ایرانی سپریم لیڈر کے مشیر علی اکبر ولایتی نے کہا کہ آبنائے ہرمز، ملاکا اور باب المندب کی سکیورٹی ہمارے ہاتھ میں ہے، کسی بھی شرارت کا جواب سلسلہ وار ردِعمل کی صورت میں دیا جائے گا۔
ایک بیان میں علی اکبر ولایتی نے کہا کہ سمندر پار سے سکیورٹی مسلط کرنے کا دور ختم ہو چکا، برطانیہ اور فرانس کو جہاز رانی کی سلامتی کا شوق ہے تو انگلش چینل اور جبرالٹر کا مسئلہ حل کریں، ہم اسپین کے خودمختار اور دانشمندانہ مؤقف کی قدر کرتے ہیں۔
دوسری جانب آبنائے ہرمز میں دوبارہ کشیدگی کے بعد یمنی حوثیوں نے باب المندب بند کرنے کی دھمکی دے دی۔ حوثی حکام کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ڈونلڈ ٹرمپ امن کی راہ میں رکاوٹ ڈالتے رہے تو آبی گزرگاہ کو بند کرسکتے ہیں، ٹرمپ اور انکے اتحادیوں کیلئے بہتر ہے ہمارے حقوق کا احترام کریں۔
مزید پڑھیں:عالمی مسائل کی طرح اندرونی مسائل کا بھی حل تلاش کیا جائے، فضل الرحمان
واضح رہے کہ باب المندب خلیج عدن کو بحیرہ احمر سے ملانے والی اہم گزر گاہ ہے،گزشتہ روز ایران نے آبنائے ہرمز دوبارہ بند کر دی ہے۔ جس کے بعد تجارتی جہازوں کی آمد و رفت بند ہو گئی ہے۔ پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ جب تک امریکا ایران سے آنے جانے والے جہازوں کی نقل و حرکت بحال نہیں کرتا آبنائے ہرمز سخت کنٹرول میں رہے گی۔









