اسلام آباد میں سکیورٹی اور انتظامی وجوہات کے پیش نظر ریڈ زون میں واقع تمام سرکاری و نجی دفاتر اور تعلیمی اداروں کے لیے 21 اپریل کو چھٹی(holiday accouncement) کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
یہ فیصلہ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اسلام آباد کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے تسلسل میں کیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق متعلقہ حکام نے ہدایت کی ہے کہ ریڈ زون میں قائم دفاتر اور سب ڈویژن 01 کے تحت آنے والے اسکولز اس روز بند رہیں گے، جبکہ ممکنہ مشکلات سے بچنے کے لیے اداروں کو ورک فرام ہوم کی سہولت اختیار کرنے کی بھی اجازت دی گئی ہے۔
مزید پڑھیں:پنجاب ترقیاتی ورکنگ پارٹی کااجلاس ،87 ارب روپے کے فنڈز منظور
ضلعی انتظامیہ کے مطابق یہ اقدام شہریوں کو درپیش کسی بھی قسم کی پریشانی سے بچانے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔ حکام نے تمام متعلقہ اداروں کو ہدایات پر عملدرآمد یقینی بنانے کی تاکید کی ہے۔









