بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سولر کی وجہ سے لاہور ریجن میں دن کے وقت بجلی کا شارٹ فال ختم

عوام کی جانب سے سولر کے بڑھتے ہوئے استعمال کی وجہ سے لسیکو ریجن میں دن کے وقت شارٹ فال (shortfall)ختم ہو گیا۔

ذرائع کے مطا ق لسیکو ریجن میں طلب 2300 میگاواٹ اور کوٹہ بھی اتنا ہی ہے، دن کے وقت لوڈ شیڈنگ کی ضرورت نہیں پڑ رہی۔

لیسکو ذرائع کا کہنا ہے رات کو وقت طلب 3 ہزار میگا واٹ اور کوٹہ 26 سو میگاواٹ ہے، ایک سے دو گھنٹے شہروں اور دیہات میں 4 گھنٹے کی اعلانیہ لوڈشیڈنگ ہے۔

مزیدپڑھیں:وفاقی وزیرجنید انوار چوہدری کی ہدایت پر کراچی پورٹ سکیورٹی فورس کی زیر التوا ترقیوں کا مسئلہ حل

لیسکو ذرائع کے مطابق چند روز تک صورتحال مکمل بہتر ہو جائے گی۔