سفارتی اور دفاعی ماہرین (Defense experts)کا کہنا ہے کہ امریکا جب تک آبنائے ہرمز(Strait of Hormuz) کی بندش ختم نہیں کرتا اس وقت تک مذاکرات کا دوسرا راؤنڈ مشکل ہے۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اقوام متحدہ میں پاکستان کے سابق مستقل مندوب اور صدر یو این سکیورٹی کونسل منیر اکرم نے کہا کہ امریکا اور ایران کے درمیان معاہدے کی نسبت سیز فائر کا زیادہ امکان موجود ہے۔
ادھر ایران میں پاکستان کے سابق سفیر آصف درانی اور دفاعی تجزیہ کار میجر جنرل ریٹائرڈ زاہد محمود نے کہا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیانات میں انسائیڈر ٹریڈنگ کا امکان موجود ہے۔
مزیدپڑھیں:ایمنسٹی انٹرنیشنل نے نیتن یاہو، ٹرمپ اور پیوٹن کو انسانی حقوق کا شکاری قرار دے دیا
سفارتی اور دفاعی ماہرین نے مزید کہا کہ امریکا جب تک آبنائے ہرمز کی بندش ختم نہیں کرتا اس وقت تک مذاکرات کا دوسرا راؤنڈ مشکل ہے۔









