بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سولر سسٹم لگوانے والے تمام صارفین کیلئے نیپرا لائسنس لازم قرار

سولر سسٹم(Solar System) لگوانے والے تمام صارفین کیلئے نیپرا(Nepra) لائسنس لازم قرار دے دیا گیا اب سسٹم کے مطابق بجلی کی پیداوار کے لئے صارفین کو لائسنس لینا ہو گا۔

تفصیلات کے مطابق وزارت پاور ڈویژن نے سولر سسٹم ترامیم کے تحت نیپرا لائسنس لازمی قرار دیا ہے صارفین کو لوڈ کے مطابق فیس کی مدمیں نیپرا کے نام کا پے آرڈر بھی ادا کرنا پڑیگا ترامیم سے قبل 25 کلوواٹ سسٹم پر صارفین کو مفت لائسنس جاری ہوتا تھا۔

مزیدپڑھیں:آئی ایم ایف شرائط کے مطابق نئے مالی سال کا وفاقی بجٹ بنانے کی تیاریاں تیز

ذرائع کےمطابق صارفین کو 1 ہزار روپے فی کلوواٹ کے حساب سے اضافی ادائیگی کرنا ہو گی جبکہ ترامیم کے تحت صارفین کو نیٹ بلنگ پراجیکٹ پر کنکشن دیا جا سکے گا۔