پہلگام فالس فلیگ(Pahalgam False Flag) کے بعداولڈپلے بک کے مطابق مسلمانوں پرمظالم اورجعلی انکاؤنٹرزکی بھارتی شرمناک تاریخ
بھارت میں اندرونی خلفشار، اقلیتوں پرمظالم اور بڑھتی انتہا پسندی سے توجہ ہٹانے کے لیے فالس فلیگ آپریشنز تاریخ کا ایک سیاہ باب ہیں
فالس فلیگ آپریشن کے بعد پرانے سکرپٹ کے مطابق گودی میڈیا کے ذریعے پاکستان اور مسلمانوں کے خلاف اشتعال انگیز بیانیے کو فروغ دیا جاتا ہے
فالس فلیگ آپریشن کے پس منظر میں ایک فرسودہ اسکرپٹ کے تحت گرفتار افراد کو جعلی مقابلوں میں ہلاک کرکے دہشتگرد بنا کر پیش کیا جاتا ہے
23 اپریل 2025 کو مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے ریاستی دہشتگردی کے تحت جعلی مقابلے میں دوکشمیریوں کو شہید کر کے پاکستان پر الزامات کی مذموم کوشش کی
مقبوضہ جموں و کشمیر کے شہریوں نے کہا کہ؛بھارتی فورسز جبر وظلم کی انتہا کرتے ہیں اور عام شہریوں کو دہشتگرد بنا کر شہید کیا جاتا ہے
شہری نے کہاکہ خوف کی فضا پھیلانے کیلئے جابر بھارتی فوج بزرگ شہریوں کو بھی بہیمانہ تشدد سے قتل کر دیتی ہے
مزیدپڑھیں:مودی کی سرپرستی میں بھارتی ریاستی دہشت گردی کا بھیانک چہرہ بے نقاب
کشمیری حریت رہنما ضیاء مصطفیٰ شہید کی بہن نے کہا کہ قابض بھارت نے میرے بھائی کو بھی عدالت میں فیصلہ ہونے سے قبل ہی جیل سے نکال کر قتل کر دیا
عالمی ماہرین کے مطابق مستقبل میں بھی بھارت کیجانب سے قیدیوں کو جعلی انکاونٹرز میں قتل کرکےمیں دہشتگرد ظاہر کرنے کا خدشہ موجود ہے
گودی میڈیا داخلی خلفشار سے توجہ ہٹانے کیلئے گھسے پٹے اسکرپٹ کے تحت معصوم مسلمانوں کو دہشتگرد بنا کر پیش کرتا ہے، عالمی ماہرین
ماورائےعدالت قتل کے باوجود یہ حقیقت آشکار ہوچکی ہے کہ مودی کے سیاسی عزائم کیلئے پہلگام واقعہ بھی فالس فلیگ آپریشنزکا تسلسل تھا









