بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بھارت: شادی سے انکار،محبوبہ نے لڑکے کوگھر بلا کر زندہ جلادیا

بھارتی ریاست کرناٹکا کے گاؤں انجان پورہ میں خوفناک واقعہ پیش آیا جہاں لڑکی نے ایک شخص کو زندہ جلا دیا گیا۔27 سالہ پریرنا اور کرن (pararna and karan)دونوں ایک جگہ ملازمت کرتے تھے اور ایک سال سے زیادہ عرصے سے دونوں کی دوستی تھی۔

تاہم حال ہی میں پریرنا نے محسوس کیا کہ کرن اسے خاص توجہ نہیں دے رہا اور وہ اس سے شادی نہیں کرے گا جس کے بعد پریرنا نے اسے گھر بلایا اور اس وقت گھر میں کوئی موجود نہیں تھا۔

کرن جب پریرنا کے گھر پہنچا تو دونوں نے کافی دیر تک باتیں کیں اور پھر پریرنا نے کرن کی آنکھوں پر پٹی باندھ دی اور کرسی پر بٹھاتے ہوئے اس کے ہاتھ بھی باندھ دیے،۔

کرن کے پوچھنے پر پریرنا نے بتایا کہ سوشل میڈیا پر اس طرح سے پرپوز کرنے کا ایک نیا ٹرینڈ چل رہا ہے اور وہ اسی طرح سے پرپوز کرنے والی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دیکھتے ہی دیکھتے پریرنا نے کرن کو آگ لگا کر زندہ جلا دیا جس سے وہ دم توڑ دیا۔

مزید پڑھیں:14 سالہ چینی سائنسدان بچےکا کمال: اپنے ہاتھوں سے فعال جیٹ انجن تیار کر لیا

پولیس کا کہنا ہےکہ واقعے کے بعد ملزمہ کو گرفتارکرلیا جس نے اپنے جرم کا اعتراف بھی کرلیا ہے۔