بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پی ایس ایل: کراچی اور لاہور کے رائیولری ریکارڈ کیلیے ’لیجنڈ بورڈ‘ متعارف

پاکستان سپر لیگ (PSL) کے دلچسپ مقابلوں میں ایک نئی روایت کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کنگز اور لاہور قلندرز کے درمیان ہونے والے ’ایل کلاسیکو‘ میچز کو مزید منفرد بنانے کے لیے ’میتهیمیٹیکل لیجنڈ بورڈ‘ متعارف کرایا گیا ہے۔

اس خصوصی بورڈ کا مقصد دونوں ٹیموں کے درمیان ہونے والے مقابلوں کی تاریخ کو منفرد انداز میں پیش کرنا ہے۔

ہر میچ کے بعد جیتنے والی ٹیم کا ایک نیا ٹائل اس بورڈ میں شامل کر دیا جاتا ہے جس سے وقت کے ساتھ مقابلے کی مکمل تصویر واضح ہوتی جاتی ہے۔

مزیدپڑھیں:فیفا ورلڈکپ 2026: کیا ایران کی جگہ اٹلی کو شامل کیا جارہا ہے؟

اب تک کے ریکارڈ کے مطابق اس بورڈ پر کراچی کنگز کی 16 فتوحات کے ٹائلز موجود ہیں جبکہ لاہور قلندرز کی آٹھ کامیابیوں کو بھی شامل کیا جا چکا ہے۔

شائقین کرکٹ کے لیے یہ نیا تصور نہ صرف دلچسپی میں اضافہ کرے گا بلکہ دونوں ٹیموں کے درمیان مقابلے کو مزید سنسنی خیز اور یادگار بھی بنائے گا۔