پاکستان کی سینئر اور لیجنڈ اداکارہ صبا حمید(Saba Hameed) نے والدین کے لیے ایک اہم پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ بچوں کو اپنی مادری زبان ضرور سکھانی چاہیے۔
وہ حال ہی میں ایک پروگرام میں بطور مہمان شریک ہوئیں، جہاں انہوں نے گفتگو کے دوران بچوں کی تربیت اور زبان کے فروغ پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
صبا حمید نے کہا کہ ہر بچے کو اپنی مادری زبان سیکھنی چاہیے، چاہے وہ پنجابی ہو، پشتو ہو یا بلوچی۔
اداکارہ کے مطابق اگر بچے اپنی اصل زبان سیکھیں تو ان کی ذہنی نشو و نما بہتر ہوتی ہے اور سوچنے سمجھنے کی صلاحیت بھی بڑھتی ہے۔
مزیدپڑھیں:توہین مذہب کیس میں یوٹیوبر رجب بٹ کی ضمانت منسوخ
انہوں نے اپنی مثال دیتے ہوئے کہا کہ میرے والد ایک معروف صحافی تھے، وہ اپنے بچوں سے گھر میں پنجابی زبان میں بات کرتے تھے، جس کی وجہ سے ہم آج بھی روانی سے پنجابی بول سکتے ہیں۔
اداکارہ نے مزید کہا کہ لسانی مہارت دماغ کے لیے فائدہ مند ہے اور والدین کو چاہیے کہ وہ اپنے بچوں کو اپنی ثقافت اور زبان سے جوڑے رکھیں۔
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ میرے اپنے بچے بھی روانی سے پنجابی بول سکتے ہیں، جو میرے لیے باعثِ فخر ہے۔









