بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ٹرمپ نے ایرانی جہاز سے ملنے والے مواد کو ’ٹاپ سیکریٹ‘ قرار دے دیا

امریکی صدر ٹرمپ(Donald Trump) نے کہا ہے کہ امریکی فورسز کی جانب سے تحویل میں لیے گئے ایرانی پرچم بردار کارگو جہاز سے برآمد ہونے والے مواد کی تفصیلات ظاہر نہیں کی جا سکتیں کیونکہ وہ “ٹاپ سیکریٹ” ہیں۔

اوول آفس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہاکہ جہاز میں کچھ چیزیں موجود تھیں، لیکن وہ ٹاپ سیکرٹ ہیں جو بتائی نہیں جا سکتیں تاہم امریکا کو اس کارروائی میں کافی چیزیں حاصل ہوئی ہیں۔

ٹرمپ سے جب پوچھا گیا کہ کیا وہ چین پر امریکی ناکہ بندی توڑنے کی کوشش پر ناراض ہیں تو جواب میں انہوں نے کہا کہ نہیں ہم ناراض نہیں کیونکہ امریکا بھی دیگر ممالک کے ساتھ ایسا کرتا ہے۔

مزیدپڑھیں:کم عمر لڑکی کے قتل میں گرفتار امریکی گلوکار سے قابلِ اعتراض مواد برآمد

یاد رہے کہ اتوار کے روز صدر ٹرمپ نے بتایا تھا کہ امریکی افواج نے خلیج عمان میں ایک ایرانی پرچم بردار کارگو جہاز پر فائرنگ کے بعد اسے تحویل میں لے لیا تھا، جب وہ امریکی بحری ناکہ بندی عبور کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔