تہران ،ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی آج رات مختصر وفد کے ہمراہ اسلام آباد پہنچیں گے۔اسلام آباد ایک بار پھر اہم سفارتی مرکز، ایرانی وزیر خارجہ کی آمد، امریکا ایران (amrica iran)مذاکرات کا امکان۔
حکومتی ذرائع کے مطابق پاکستان کی مصالحتی کوششوں کے نتیجے میں امریکہ اور ایران کے درمیان اسلام آباد میں امن مذاکرات کے دوسرے دور کا امکان پیدا ہوگیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مذاکراتی عمل کے لیے امریکی لاجسٹک اور سیکیورٹی ٹیم پہلے ہی اسلام آباد پہنچ چکی ہے۔
مزید پڑھیں:سندھ طاس معاہدے کی معطلی ،بھارت کے یکطرفہ اقدامات خطے کے امن اور عالمی نظام کے لیے خطرہ قرار
پاکستان کی بڑی سفارتی پیش رفت، ایران اور امریکا کے درمیان دوسرے مذاکراتی دور کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں۔









