اسلام آباد، وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کثیرالجہتی اور سفارت کاری برائے امن کے عالمی دن 24 اپریل 2026 کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان اقوام متحدہ کے چارٹر(U N charter) کے اصولوں کے مطابق مذاکرات، تعاون اور تنازعات کے پرامن حل کے لیے اپنے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایسے وقت میں جب دنیا کو پیچیدہ سیکیورٹی چیلنجز کا سامنا ہے، پاکستان خطے اور عالمی سطح پر امن و استحکام کے لیے مسلسل بات چیت اور سفارت کاری کے فروغ میں کردار ادا کر رہا ہے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ خطے میں پاکستان کی جاری ثالثی کوششیں بھی انہی اصولوں کی عکاسی کرتی ہیں۔
مزید پڑھیں:امریکی کمپنیوں کو ہلا دینے والی چینی اے آئی کمپنی کا نیا ماڈل متعارف کرادیا گیا
انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان امن، بین الاقوامی تعاون اور اقوام متحدہ کے چارٹر سے اپنی مستقل وابستگی کے تحت اختلافات کے خاتمے اور علاقائی و عالمی ہم آہنگی کے فروغ کے لیے تعمیری کردار ادا کرتا رہے گا۔









