بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ایران جنگ کے دورانیےبارےسوالات، ٹرمپ کا صحافیوں پر شدید اظہار برہمی

وائٹ ہاؤس میں ایک صحافی نے امریکی صدر ٹرمپ سے پوچھا کہ ایران امریکا جنگ کی یہ صورتحال کب تک جاری رہے گی؟ جس پر ٹرمپ نے میڈیا کو فیک نیوز(fake news) قرار دیتے ہوئے کہا کہ زمینی حقائق درست انداز میں پیش نہیں ہو رہے۔ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ایران کو شدید نقصان پہنچ چکا ہے۔

جنگ بندی سے متعلق سوال پر ٹرمپ نے کہا کہ اُنہیں جلدی میں نہ ڈالا جائے، ساتھ ہی ویتنام اور عراق جنگوں کے دورانیے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اُن کی انتظامیہ کو ایران جنگ شروع کیے ابھی چند ہفتے ہی ہوئے ہیں۔

صدر ٹرمپ نے یہ تاثر بھی مسترد کیا کہ امریکا پر جنگ ختم کرنے کا دباؤ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران کو اپنے اندرونی مسائل سنبھالنے کا موقع دیا جا رہا ہے۔

ایندھن کی قیمتوں سے متعلق سوال پر ٹرمپ نے کہا کہ کچھ عرصے کے لیے قیمتیں بڑھ سکتی ہیں، لیکن اُس کے بدلے امریکیوں کو ایک ایسا ایران ملے گا جو جوہری ہتھیار حاصل نہیں کر سکے گا۔

مزید پڑھیں:“پرائم منسٹر لیپ ٹاپ اسکیم” طلبہ کو نئی جدتوں سے ہم آہنگ کررہی ہے، انجینئر امیر مقام

صدر ٹرمپ کے مطابق ایران جنگ کے باوجود تیل کی قیمتیں توقع سے کم اور اسٹاک مارکیٹ بلند سطح پر ہے۔