بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے

نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل اسٹرائیکر مائیکل اینرامو(Michael Eneramo) دوستانہ میچ کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے۔

رپورٹس کے مطابق 40 سالہ مائیکل اینرامو نائیجیریا کے شہر کادونا میں جاری ایک دوستانہ میچ میں شریک تھے جہاں انہوں نے پہلا ہاف مکمل طور پر معمول کے مطابق کھیلا۔

تاہم دوسرے ہاف کے آغاز کے صرف پانچ منٹ بعد وہ بغیر کسی تصادم کے اچانک زمین پر گر گئے جس کے بعد انہیں فوری طبی امداد فراہم کی گئی۔

مائیکل اینرامو اپنی مضبوط جسامت اور جارحانہ اندازِ کھیل کی وجہ سے ’’دی ٹینک‘‘ کے نام سے جانے جاتے تھے۔

مزیدپڑھیں:ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی

بعد ازاں انہیں قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے ان کے انتقال کی تصدیق کر دی۔

ابتدائی طبی رپورٹس اور نائجیرین فٹبال فیڈریشن کے مطابق ان کی موت کی ممکنہ وجہ دل کا دورہ بتائی جا رہی ہے۔