ترکیہ (Turkey) نے امریکا اور ایران کے درمیان امن معاہدے کے بعد آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگوں کی صفائی کے لیے مدد کی پیشکش کر دی ہے۔
ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان نے اپنے بیان میں کہا کہ امن معاہدے کے بعد ترکیہ آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں صاف کرنے کی کارروائیوں میں حصہ لینے پر غور کر سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ ایک تکنیکی اور انسانی نوعیت کا کام ہوگا، جسے مختلف ممالک کی ماہر ٹیمیں مشترکہ طور پر انجام دیں گی۔ ایسے میں ترکیہ کے لیے ان کارروائیوں میں شامل ہونا کوئی مسئلہ نہیں ہوگا۔
حاقان فیدان نے مزید کہا کہ ترکیہ اس نوعیت کے اقدامات کو انسانی ہمدردی اور خطے میں امن و استحکام کے قیام کی ذمہ داری کے طور پر مثبت انداز میں دیکھتا ہے۔
ان کے مطابق، آبنائے ہرمز جیسے اہم بحری راستے کو محفوظ بنانا عالمی تجارت اور علاقائی سلامتی کے لیے نہایت ضروری ہے۔
ترکیہ کی آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگوں کی صفائی کے لیے مدد کی پیشکش








