واشنگٹن: وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولین لیویٹ کا ٹرمپ کی موجودگی میں ایک عشایئے کے دوران فائرنگ کے واقعے سے قبل دیا گیا بیان سوشل میڈیا(social media) پر وائرل ہوگیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق وائٹ ہاؤس کے نامہ نگاروں کے سالانہ عشائیے سے چند منٹ قبل کیرولین لیویٹ نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا تھا کہ تقریب کے دوران ’کچھ گولیاں چلیں گی‘۔
کیرولین لیوٹ کا یہ جملہ دراصل صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے جارحانہ اور طنزیہ اندازِ تقریر کی وضاحت کے لیے استعمال کیا گیا تھا، تاہم بعد ازاں یہی الفاظ تقریب میں فائرنگ کے واقعے کے تناظر میں توجہ کا مرکز بن گئے۔
اس تقریب کے ریڈ کارپٹ پر کیرولین لیویٹ سے پوچھا گیا کہ عوام صدر کی تقریر کے حوالے سےکیا توقع رکھیں جس پر انہوں نے کہا کہ ’وہ پوری طرح تیار ہیں۔
آج کی تقریر کلاسک ڈونلڈ ٹرمپ تقریر ہوگی، یہ تقریر مزاحیہ بھی ہوگی دلچسپ بھی اور اس میں کچھ گولیاں بھی چلیں گی۔ سب کو دیکھنا چاہیے، یہ بہت زبردست ہونے والا ہے‘۔
تاہم کچھ ہی دیر بعد صورتحال یکسر بدل گئی جب مرکزی ہال کے باہر سکیورٹی چیک پوائنٹ کے قریب فائرنگ کی آوازیں سنی گئیں۔
مزید پڑھیں:بیٹا ورژن طرز پر واٹس ایپ میں بظاہر معمولی مگر انہائی اہم فیچر متعارف، جانیئے کیا؟
واقعے کے فوری بعد سوشل میڈیا پر کیرولین لیویٹ کے الفاظ تیزی سے وائرل ہو گئے۔









