تہران ،ایران کے سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی مسقط سے اسلام آباد پہنچ گئے، عباس عراقچی کا نور خان ایئربیس (airbase)پراستقبال کیا گیا۔
عباس عراقچی ہفتے کو اسلام آباد سے عمان گئے تھے، جہاں اُنھوں نے اتوار کو مسقط میں عمان کے سلطان سمیت دیگر حکام سے ملاقاتیں کی تھیں۔
شیڈول کے مطابق عباس عراقچی اسلام آباد میں حکام سے ملاقاتوں کے بعد ماسکو کے لیے روانہ ہوں گے۔
مزید پڑھیں:ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی دورہ مسقط کے بعد دوبارہ اسلام آباد پہنچ گئے
اس سے قبل اسلام آباد آمد پر ایرانی وزیر خارجہ نے وزیر اعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل عاصم منیر اور نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار سے ملاقات کی تھی۔









