پاکستانی کرکٹ ٹیم کے بیٹسمین صائم ایوب (Saim Ayub)پاکستان سپر لیگ کے سب سے مہنگے کھلاڑی تھے جنہیں نئی ٹیم حیدرآباد کنگز مین نے بارہ کروڑ روپے میں خریدا۔ لیکن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ناکام رہنے والے صائم سپر لیگ میں بھی توقعات پوری نہ کرسکے۔
انہوں نے دس میچوں میں15 کی بیٹنگ اوسط سے151 رنز 121 کے اسٹرائیک ریٹ سے بنائے۔ ان کا سب سے زیادہ اسکور35 رنز تھا۔ وہ بولنگ میں کچھ کمال نہ کرسکے اور صرف 4 وکٹ لے سکے، ان کا اکانومی ریٹ 8.5 رہا۔ پاکستان سپر لیگ گیارہ میں کوشل مینڈس500 ، بابر اعظم485 اور فخر زمان نے 401 رنز بنائے ہیں۔
مزیدپڑھیں:بنگلا دیش کا پاکستان کیخلاف پہلے ٹیسٹ میچ کیلیے اسکواڈ کا اعلان
ان کے علاوہ اسٹیون اسمتھ 367، صاحبزادہ فرحان 365 اور رائیلی روسو نے 317 رنز بنائے ہیں۔ بولنگ میں صفیان مقیم 19، شاہین آفریدی 16، حسن علی 15، شاداب خان 14 اور محمد علی نے 13 شکار کیے ہیں۔









