بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سونا پھر مہنگا ، فی تولہ قیمت کتنی ہو گئی؟

عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے (Gold Rates)کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونا 800 روپے مہنگا ہو گیا جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 93 ہزار 962 روپے ہو گئی۔

اسی طرح 10 گرام سونا 686 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 23 ہزار 492 روپے کا ہو گیا۔

مزیدپڑھیں:امریکا: چھوٹا طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ سمیت 2 افراد ہلاک

دوسری جانب عالمی بازار میں 8 ڈالر اضافے کے بعد فی اونس سونا 4 ہزار 716 ڈالر کا ہو گیا ہے۔