بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

لاہور کو“چائلڈ فرینڈلی سٹی” قرار دینے کی تیاریاں مکمل، یونیسف سرٹیفکیٹ جاری کریگا

اقوام متحدہ ادارہ برائے اطفال (UNICEF) شہر کے لیے باقاعدہ سرٹیفکیٹ جاری کرے گا۔لاہور کو خطے کا پہلا “چائلڈ فرینڈلی سٹی” قرار دینے کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔

جس کے تحت اقوام متحدہ ادارہ برائے اطفال (UNICEF) شہر کے لیے باقاعدہ سرٹیفکیٹ جاری کرے گا۔

اس حوالے سے ڈاکٹر احمد جاوید قاضی اور یونیسیف کے چیف فیلڈ آفیسر رمیز بہبودوف کے درمیان اہم ملاقات ہوئی، جس میں بچوں کے تحفظ اور فلاح سے متعلق اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

سیکرٹری داخلہ کے مطابق پنجاب بچوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے جامع چائلڈ پروٹیکشن پالیسی منظور کرنے والا پہلا صوبہ ہے، جبکہ خواتین اور بچوں کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

انہوں نے بتایا کہ بچوں پر تشدد، زیادتی اور استحصال کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی گئی ہے اور “گڈ ٹچ، بیڈ ٹچ” آگاہی مہم بھی جاری ہے۔

اس کے علاوہ بچوں کو محفوظ شیلٹر، خوراک، تعلیم، صحت، نفسیاتی اور قانونی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں اور صوبے میں 19 نئے چائلڈ پروٹیکشن یونٹس قائم کیے جا رہے ہیں۔

یونیسیف کے نمائندے رمیز بہبودوف نے پنجاب حکومت کے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ کے اقدامات مثالی ہیں اور “زیورِ تعلیم” منصوبے سے بچیوں کی اسکول میں شمولیت میں اضافہ ہوا ہے۔

مزید پڑھیں:میوزیکل کنسرٹ میں شرکت، ہانیہ عامر اور عاصم اظہر ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئے

بتایا گیا کہ لاہور کو چائلڈ فرینڈلی سٹی قرار دینے کے لیے مئی کے پہلے ہفتے میں مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے جائیں گے۔