بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

لندن میں تعینات ایرانی سفیرکی طلبی، سفارتی آداب کی پابندی پر زور

(diplomatic norms)برطانیہ، سوشل میڈیا پر اشتعال انگیز تبصروں کے معاملے پر طلبی، برطانوی دفتر خارجہ کی سفارتی آداب کی پابندی پر زور

برطانیہ نے لندن میں تعینات ایرانی سفیر کو دفتر خارجہ طلب کر کے وضاحت طلب کی ہے۔

برطانوی دفتر خارجہ کے مطابق یہ اقدام سوشل میڈیا پر سامنے آنے والے اشتعال انگیز تبصروں کے جواب میں کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق برطانوی حکام نے ایرانی سفیر سے ان بیانات اور آن لائن سرگرمیوں پر تشویش کا اظہار کیا جو دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات پر اثرانداز ہو سکتے ہیں۔

پاکستان کی ثالثی کوششوں کو قطر کی مکمل حمایت، مذاکرات پر زور

دفتر خارجہ نے واضح کیا کہ برطانیہ آزادی اظہار کی حمایت کرتا ہے تاہم کسی بھی قسم کے اشتعال انگیز یا کشیدہ ماحول پیدا کرنے والے بیانات کو سفارتی آداب کے منافی سمجھا جاتا ہے۔

مزید پڑھیں:اڈیالہ جیل کے باہر دھرنا ختم، آئندہ منگل 10ہزار عہدیداران اڈیالہ پہنچیں، علیمہ خان

سفارتی ذرائع کے مطابق ملاقات میں معاملے کی نوعیت اور مستقبل میں ایسے واقعات سے بچاؤ کے اقدامات پر بھی بات چیت کی گئی۔