بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

معرکہِ حق میں اپنی جان وطن پر قربان کرنے والے نائیک محمد وقار خالد شہید کی والدہ کے تاثرات

معرکۂ حق میں وطن پر جان قربان کرنے والے نائیک محمد وقار خالد( (Muhammad Waqar Khalid شہید کی والدہ نے بیٹے کی شہادت پر اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ خود کو ایک خوش نصیب ماں سمجھتی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ معرکۂ حق کے دوران ان کا بیٹا بنالہ سیکٹر میں تعینات تھا۔ 10 مئی کو آخری مرتبہ فون پر بات ہوئی تو بیٹے نے کہا، “امی دعا کریں مجھے شہادت نصیب ہو۔”

والدہ کا کہنا تھا کہ انہیں اپنے بیٹے کی قربانی پر فخر ہے اور وہ اس بات پر شکر گزار ہیں کہ ان کا بیٹا وطنِ عزیز پر قربان ہوا۔

مزیدپڑھیں:عالمی حالات ، مائع قدرتی گیس کی عدم دستیابی کی وجہ سے 5000 میگاواٹ کے بجلی گھروں سے پیداوار نہیں ہو رہی،ترجمان پاورڈویژن

انہوں نے خواہش ظاہر کی کہ ان کا پوتا بھی پاک فوج( (Pakistan Army میں شامل ہو کر ملک کے دشمنوں کے خلاف لڑے۔

شہید کی والدہ نے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جب تک وقار خالد جیسے بہادر بیٹے موجود ہیں، دشمن پاکستان کی سرزمین کا کچھ نہیں بگاڑ سکتا۔