بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

امریکا کے ایرانی جہازوں کو قبضے میں لینے پر ایران کا اقوامِ متحدہ سے احتجاج

امریکا کی جانب سے ایرانی جہازوں کو قبضے میں لینے پر ایران نے اقوامِ متحدہ سے احتجاج کیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سیکریٹری جنرل یو این اور صدر سلامتی کونسل کو خط میں ایران نے ناکہ بندی کو بحری قزاقی قرار دیا ہے۔

ایران کے اقوامِ متحدہ میں سفیر امیر سعید ایروانی(Amir-Saeid Iravani) نے کہا کہ ایسا رویہ غیر قانونی جبر، بین الاقوامی تجارت میں مداخلت اور املاک کے غیر قانونی قبضے کے مترادف ہے۔

علاوہ ازیں ایرانی فوج کے ترجمان محمد اکرمنیا کا کہنا ہے کہ امریکا سے جنگ بندی کے باوجود ہم جنگ کو ختم نہیں سمجھتے۔

مزیدپڑھیں:کراچی میں بڑھتی وارداتیں، دیپک پروانی 3 ماہ میں 3 بار لٹ گئے

ان کا کہنا ہے کہ ایرانی افواج سامان کو دوبارہ بھر رہی ہیں اور اہداف کی فہرستیں اپ ڈیٹ کر رہی ہیں۔