بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ملک میں سونے کی قیمتیں بلند ترین سطح پر برقرار

پاکستان میں سونے کی قیمتیں(Gold Rates) بدستور بلند سطح پر برقرار ہیں، جہاں عالمی مارکیٹ کے اثرات اور روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں اتار چڑھاؤ نے نرخوں کو غیر مستحکم بنا دیا ہے۔ ماہرین کے مطابق حالیہ دنوں میں سونے کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے جس کے باعث خریداروں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

ملکی صرافہ بازاروں میں 24 قیراط سونا فی تولہ تقریباً 4 لاکھ 93 ہزار 962 روپے سے لے کر 5 لاکھ 3 ہزار 500 روپے تک فروخت ہو رہا ہے، جبکہ 10 گرام 24 قیراط سونے کی قیمت تقریباً 4 لاکھ 23 ہزار 492 روپے سے 4 لاکھ 31 ہزار 680 روپے کے درمیان ریکارڈ کی گئی ہے۔

اسی طرح 22 قیراط سونے کی قیمت بھی بلند سطح پر ہے، جہاں فی تولہ نرخ تقریباً 3 لاکھ 70 ہزار 472 روپے سے 4 لاکھ 40 ہزار 562 روپے تک پہنچ گئے ہیں، جبکہ 10 گرام 22 قیراط سونا 3 لاکھ 17 ہزار 619 روپے سے 3 لاکھ 77 ہزار 720 روپے کے درمیان فروخت ہو رہا ہے۔

مزیدپڑھیں:سوشل میڈیا پیغام میں ٹرمپ کو دھمکی دینے کا الزام: سابق ایف بی آئی ڈائریکٹر جیمز کومی پر دوبارہ فردِ جرم

دوسری جانب صرافہ ڈیلرز کا کہنا ہے کہ قیمتوں میں مسلسل اضافے کے باعث خریداری میں کمی آئی ہے، تاہم سرمایہ کاری کے طور پر سونے کی طلب اب بھی موجود ہے۔