سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک افغان سرحد پر جاری آپریشن ”غضب للحق“ میں پاک فوج(Pak Army) نے افغان طالبان کی بلااشتعال جارحیت کا مؤثر اور بھرپور جواب دیتے ہوئے اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں، جس کے نتیجے میں دشمن کو پسپائی اختیار کرنا پڑی۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ آپریشن ”غضب للحق“ کامیابی کے ساتھ جاری ہے اور اس کے تحت پاک افغان سرحد پر افغان طالبان کی بلااشتعال کارروائیوں کا فوری اور مؤثر جواب دیا جا رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق چمن سیکٹر میں کارروائی کے دوران پاک فوج نے افغان طالبان کی متعدد چوکیوں اور گاڑیوں کو درستگی کے ساتھ نشانہ بنا کر تباہ کر دیا۔ اس مؤثر کارروائی کے نتیجے میں افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کو پسپائی اختیار کرنا پڑی۔
سیکیورٹی ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پاک فوج کی بروقت اور مؤثر حکمت عملی کے باعث دشمن کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا ہے، جبکہ سرحدی علاقوں میں صورتحال کو کنٹرول میں رکھا گیا ہے۔
مزیدپڑھیں:مذاکرات میں تعطل اور دھمکیاں: امریکا میں پٹرول مہنگا ہونے کا خدشہ، ٹرمپ انتظامیہ پریشان
فورسز نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ دفاع وطن کے لیے ان کی وابستگی غیر متزلزل ہے اور ملک کی علاقائی سالمیت کو ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق آپریشن ”غضب للحق“ اپنے مقررہ اہداف کے مکمل حصول تک جاری رہے گا۔









