بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

جب تک ہم آئین کو نہیں مانتے ملک نہیں چلے گا، حکام جوابدہ ہیں، شاہد خاقان عباسی

اسلا م آباد، سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ کراچی میں انفراسٹرکچر تباہ (infrastructure ruined)حال ہے جس کا جواب متعلقہ حکام کو دینا ہو گا۔

شاہد خاقان عباسی نے پریس کانفرنس کے دوران حکومتی کارکردگی پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سندھ وفاق کو وسائل فراہم کرتا ہے، صوبے کو چاہیے کہ انہیں درست طریقے سے خرچ کرے۔

کراچی میں یونیورسٹی روڈ کی خستہ حالی پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ تاحال یہ سڑک مکمل کیوں نہیں سکی، حالانکہ ٹھیکیدار بھی تبدیل کیا جا چکا ہے مگر سڑک کی حالت اب بھی خراب ہے۔

مزید پڑھیں:منی لانڈرنگ کیس، انٹر پول نے ملک ریاض، علی ریاض کے ریڈ وارنٹ جاری کر دیئے

انہوں نے مزید کہا کہ کراچی میں پانی کی فراہمی حکومت کی بنیادی ذمہ داری ہے، مگر اس شعبے میں بھی شدید مسائل موجود ہیں۔ اس ابتر صورتحال کا ذمہ دار کون ہے اور اس کا حل کب اور کیسے نکالا جائے گا۔