بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

وزیراعظم کا موٹرسائیکل، پبلک وگڈز ٹرانسپورٹ سبسڈی میں 1ماہ توسیع کا فیصلہ

وزیراعظم شہباز شریف نے کمزور طبقے کو ریلیف کی فراہمی کے تسلسل کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کرتے ہوئے موٹرسائیکل سواروں، پبلک اور گڈز ٹرانسپورٹ کے لیے سبسڈی میں ایک ماہ کی مزید توسیع(prime minister extend subsidy) کی منظوری دے دی ہے۔

مشکل حالات میں عام آدمی کیلئے اربوں روپے کا قومی ریلیف پیکج فراہم کیا،وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ سفری کرایوں اور مال بردار گاڑیوں کے کرایوں میں اضافے کو روکا جائے اور عوامی ریلیف اقدامات کی مؤثر نگرانی یقینی بنائی جائے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے مشکل معاشی حالات میں عام آدمی کے لیے اربوں روپے کا قومی ریلیف پیکج فراہم کیا ہے اور آئندہ بھی جہاں تک ممکن ہوا عوام کو ریلیف دیا جاتا رہے گا۔

مزید پڑھیں:وزارت پیٹرولیم کا ملک میں نئے گھریلو اور کمرشل گیس کنکشن پر پابندی کا فیصلہ

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عام آدمی کو ریلیف فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے، دعاگوہیں خطےکی صورتحال میں جلد بہتری آئے کیا۔