والدہ کے چیک اپ کیلئے(check up) ڈاکٹر کو لینے کیلئے مارکیٹ گئی تو وہاں لڑکی نے ویڈیو بنانا شروع کر دی، میں اس وقت پریشان تھی:
معروف اداکارہ و میزبان جگن کاظم نے ایک مداح کے ساتھ پیش آنے والے ناخوشگوار واقعے کا انکشاف کرتے ہوئے عوام سے پرائیویسی کے احترام کی اپیل کی ہے۔
ایک حالیہ پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے جگن کاظم نے بتایا کہ ایک وقت ایسا آیا جب ان کی والدہ کی طبیعت انتہائی خراب تھی اور وہ شدید ذہنی دباؤ میں تھیں۔
وہ اپنی والدہ کے لیے گھر آ کر معائنہ کرنے والے ڈاکٹر کی تلاش میں مارکیٹ میں موجود تھیں اور اس دوران بہت پریشان بھی تھیں۔
اداکارہ کے مطابق اسی حالت میں ایک مداح لڑکی نے انہیں ویڈیو میں ریکارڈ کرنا شروع کر دیا۔ میںاس قدر ذہنی دباؤ میں تھیں کہ اسے روک بھی نہ سکیں اور وہ لڑکی ویڈیو بنا کر چلی گئی۔
جگن کاظم نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فنکار بھی انسان ہوتے ہیں اور انہیں بھی نجی زندگی اور مشکلات کا سامنا ہوتا ہے، اس لیے ان کی پرائیویسی کا احترام کیا جانا چاہیے۔
مزید پڑھیں:وزیر اعظم نے “اپنا گھر اسکیم “کا باقاعدہ افتتاح کر دیا، اسکیم کی خود نگرانی کرنے کا اعلان
انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ سڑکوں اور عوامی مقامات پر مشہور شخصیات کی نجی زندگی کا خیال رکھا جائے، کیونکہ وہ بھی دیگر افراد کی طرح ذاتی مسائل اور جذبات رکھتے ہیں۔









