متحدہ عرب امارات(UAE) نے خطے کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر اپنے شہریوں کے لیے اہم سفری پابندیاں عائد کر دی ہیں، جن کے تحت ایران، لبنان اور عراق کا سفر فوری طور پر روک دیا گیا ہے۔
یو اے ای وزارتِ خارجہ Ministry of Foreign Affairs UAE کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ موجودہ علاقائی پیش رفت کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ فیصلہ احتیاطی بنیادوں پر کیا گیا ہے۔
اعلامیے میں مزید ہدایت کی گئی ہے کہ جو اماراتی شہری اس وقت ان ممالک میں موجود ہیں، وہ فوری طور پر واپس آ جائیں اور غیر ضروری قیام سے گریز کریں۔
حکام کے مطابق یہ اقدام شہریوں کی حفاظت اور خطے میں غیر یقینی صورتحال کے پیش نظر کیا گیا ہے، تاکہ کسی بھی ممکنہ خطرے سے بچا جا سکے۔









