بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بھارتی اسٹینڈ اپ کامیڈین منور فاروقی کے ہاں بیٹی کی پیدائش

معروف بھارتی اسٹینڈ اپ کامیڈین منور فاروقی(Munawar Farooqi) اور ان کی اہلیہ ماہ جبین کوٹوالہ کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔

اداکار و کامیڈین منور فاروقی نے گزشتہ رات سوشل میڈیا پر اس خوشخبری کا اعلان کیا اور اسپتال سے تصاویر بھی شیئر کیں۔

انہوں نے اپنے پیغام میں لکھا کہ میرے گھر ’برکت آئی ہے‘ اور مداحوں سے دعا کی درخواست کی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Munawar Faruqui (@munawar.faruqui)


تصاویر میں اداکار کی دوسری اہلیہ ماہ جبین کو نومولود بچی کو گود میں لیے دیکھا جا سکتا ہے۔

یاد رہے کہ منور فاروقی کی یہ دوسری شادی ہے، ان کی پہلی اہلیہ جیسمین سے ایک بیٹا میکائل بھی ہے۔

مزیدپڑھیں:طالبان رجیم کے خلاف افغانستان میں مزاحمتی آوازیں بلند،افغان شہری نے پاکستانی عسکری قیادت سے مدد مانگ لی

ایک انٹرویو کے دوران منور فاروقی نے بتایا تھا کہ میں نے اپنے بیٹے کی خاطر دوسری شادی کا فیصلہ کیا تاکہ اس کے ساتھ زیادہ وقت گزار سکوں۔