بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اسرائیلی عدالت، گلوبل صمود فلوٹیلا کے 2 کارکنوں کی حراست میں توسیع کردی

 

اسرائیلی عدالت نے غزہ جانے والے فلوٹیلا(flotaila) کے 2 غیر ملکی کارکنوں کی حراست میں مزید 2 دن کی توسیع کر دی۔

رپورٹ کے مطابق 50 سے زائد جہازوں پر مشتمل فلوٹیلا فرانس، اسپین اور اٹلی سے روانہ ہوا تھا جس کا مقصد اسرائیل کی جانب سے غزہ پر عائد ناکہ بندی توڑنا اور امدادی سامان پہنچانا تھا۔

اسرائیلی فورسز نے جمعرات کو یونان کے قریب بین الاقوامی پانیوں میں اس فلوٹیلا پر حملہ کرکےتقریباً 175 کارکنوں کو حراست میں لیا تھا جن میں سے 2 کو تفتیش کے لیے اسرائیل منتقل کیا گیا جبکہ دیگر کو یونانی حکام کے حوالے کیا گیا تھا۔

اسرائیلی بحریہ نے غزہ کیلئے امداد لے جانے والے صمود فلوٹیلا کو روک لیا۔اسپین سے تعلق رکھنے والے سیف ابو کشک اور برازیل کے شہری تھیاگو اویلا کو اتوار کے روز اسرائیل کے جنوبی شہر اشکلون کی عدالت میں پیش کیا گیا۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق عدالت پیشی کے وقت تھیاگو اویلا کے ہاتھ پیچھے کی جانب ہتھکڑیوں میں جکڑے ہوئے تھے جبکہ سیف ابو کشک کے پاؤں میں بیڑیاں ڈالی گئی تھیں۔

اسرائیلی حکام کی جانب سے عدالت میں دونوں افراد کے خلاف ممکنہ الزامات کی فہرست پیش کی گئی جن میں ’دورانِ جنگ دشمن کی مدد‘ اور ’کسی دہشت گرد تنظیم کی رکنیت یا اس کی معاونت‘ شامل ہیں۔

دوسری جانب اسپین کی وزارت خارجہ نے غزہ جانے والے فلوٹیلا سے گرفتار کیے گئے ہسپانوی-فلسطینی کارکن سیف ابو کشک کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔

مزید پڑھیں:ملک کے مختلف شہروں میں آٹےکی قیمتوں کو پر لگ گئے، وفاقی ادارہ شماریات

وزارت خارجہ کے مطابق اسرائیلی فوج نے جمعرات کو اس کارکن کو ایک امدادی جہاز سے حراست میں لیا تھا، جسے اسپین نے غیر قانونی حراست قرار دیا ہے۔