پاکستان کرکٹ بورڈ (PCB) کے چیئرمین محسن نقوی نے اگلے سال پی ایس ایل میں نئے وینیوز شامل کرنے کا اعلان کردیا۔
پاکستان سپر لیگ 11 کے اختتام پر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ پی ایس ایل 12 اس سے بھی بڑا اور بہتر ہوگا۔
مزیدپڑھیں:سونے اور چاندی کی عالمی و مقامی مارکیٹوں میں قیمتوں میں بڑی کمی
محسن نقوی نے کہا کہ پی ایس ایل کے اگلے ایڈیشن میں مزید شہروں کو بھی میزبانی ملے گی۔
View this post on Instagram
اس سے قبل انہوں نے لاہور کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا تھا کہ فائنل میچ میں شائقین کرکٹ نے کمال نظم و ضبط اور زبردست جوش و خروش کا مظاہرہ کیا۔
چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ شائقین کرکٹ کا قذافی اسٹیڈیم میں جوش و جذبہ دیدنی تھا۔









