پاکستان اسٹاک ایکسچینج(PSX) میں کاروبار کے دوسرے روز نمایاں مندی کے بعد بہتری دیکھی جا رہی ہے۔
بازارِ حصص میں کاروبار کے دوران 100 انڈیکس 157 پوائنٹس کے اضافے کے بعد ایک لاکھ 64 ہزار 106 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا ہے۔
کاروباری دن کے دوران فروخت کا دباؤ زیادہ رہا جس کے باعث مارکیٹ نیچے کی جانب رہی۔
دوسری جانب انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
مزیدپڑھیں:سب کو پتہ ہے غریب کے ساتھ کیا ہو رہا ہے: شیخ رشید
ڈالر 1 پیسہ سستا ہوکر 278.75 روپے پر آ گیا ہے۔
گزشتہ کاروباری روز ڈالر 278.76 روپے پر بند ہوا تھا۔









